خوش قسمت لیونل میسی ۔۔۔چوری کی واردات سے بچ گئے

Oct 01, 2021 | 14:17:PM
میسی ،چوری کی واردات
کیپشن: لیونل میسی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نامعلوم چوروں کی فائیو سٹار ہوٹل میں واردات ، ہوٹل میں ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقیم ہیں تاہم وہ خوش قسمتی سے واردات سے محفوظ رہے۔

العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق  پیرس میں فائیو سٹار ہوٹل’ رائل مونسیو‘ فرانس کے فٹبال کلب "پیرس سینٹ جرمین" سے گاڑی کے ذریعے 15 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔ لیونل میسی گذشتہ ماہ اس کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چوروں نے اس منزل کا رخ نہیں کیا جہاں میسی اپنی بیگم اور تین بیٹوں کے ساتھ مقیم ہیں۔ چور ہوٹل کی چھت سے براہ راست بالکونی میں اترے اور پھر کم از کم 3 کمروں میں گھس کر وہاں سے حجم میں چھوٹی اور مالیت میں بڑی اشیاء پر ہاتھ صاف کیا۔ہوٹل میں مقیم واردات سے متاثرہ ایک اماراتی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے کمرے سے زیورات غائب ہیں۔ ان زیورات کی مالیت 5 ہزار ڈالر کے قریب ہے جبکہ چور ان کے 2700 ڈالر نقد بھی لے اڑے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکاروں میں خودکشیوں کا رحجان۔۔۔ایک اور اداکارہ نے پھندہ لے لیا