سپر پاور امریکا کے فوجی کم حوصلہ نکلے۔۔سال2020 میں580 نےخودکشی کی

Oct 01, 2021 | 12:49:PM
امریکی، فوجی، خودکشی
کیپشن: امریکی فوجی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سپر پاور کہلوانے امریکا کی فوج میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رحجان خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔سال2020 میں 580 امریکی فوجیوں نے خودکشی کرلی۔

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر   پر امریکی فوجیوں میں بڑھتے ہوئےخودکشی کے واقعات کے اعداد و شمار کے حوالے سے پینٹاگون کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  ایک سال پہلے کے مقابلے میں امریکی فوجیوں کی خودکشی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔خودکشی کرنے والوں میں 384 حاضر سروس، 77 ریزرو اور 119 نیشنل گارڈز شامل ہیں۔رپورٹ کےمطابق سال2018 میں 543 فوجیوں نے زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فاقے۔۔50 فیصد شہریوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں:WFPرپورٹ