ڈیرہ اسماعیل خان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ)ْڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے انڈس کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواتین ہلاک ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ظفر آباد کالونی کی رہائشی ماں بیٹی اپنے رشتے داروں کو ملنے انڈس کالونی آئی ہوئی تھیں کہ گھر اندر داخل ہو کر دو مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ماں ، بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر پہنچا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان :12 اضلاع میں خشک سالی کی شدت بڑھنے کا امکان