مہندی کی رات پتہ چلا کہ میری قومی ٹیم میں سلیکشن ہوئی ، عثمان طارق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہونے والے عثمان طارق کا کہنا ہے کہ میری مہندی کی رات مجھے پتہ چلا کہ میری قومی ٹیم میں سلیکشن ہوئی ہے،مجھے پہلے تو یقین نہیں آیا کہ ایسا مذاق ہے۔
عثمان طارق نے ڈبیو سے پہلے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ دبئی میں نوکری کے دوران ہفتہ اور اتوار کے روز کرکٹ کھیلتا تھا ،نوکری کے دوران ہی میں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا سوچا،مقامی کوچز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میرے کیرئیر بہت کردار ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مجھے پی ایس ایل کھیلنے کا موقع دیا۔پاکستان کےنئے کرکٹ سٹار نے کہا کہ میری مہندی کی رات مجھے پتہ چلا کہ میری قومی ٹیم میں سلیکشن ہوئی ہے،مجھے پہلے تو یقین نہیں آیا کہ ایسا مذاق ہے،مجھے سمیت ہر کھلاڑی کا ملک کی طرف سے کھیلنے کا خواب ہوتا ہے ۔
عثمان طارق کا کہنا تھا کہ میری ماں نے کرکٹ کھیلنے میں میری بہت زیادہ مدد کی،میں پرجوش ہوں،جو خواب دیکھا وہ پورا ہوا،اپنا ڈبیو بیوی اور فیملی کے نام کرنا چاہتا ہوں،میرے ماموں جمال نے مجھے بہت سپورٹ کیا ان کا مشکور ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے راشد نسیم نے رومانیہ میں 4 عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے