امریکا کیلئے براہ راست پروازیں،امریکی ٹیم جنوری میں آڈٹ کیلئے پاکستان آئیگی

Nov 01, 2025 | 18:56:PM
امریکا کیلئے براہ راست پروازیں،امریکی ٹیم جنوری میں آڈٹ کیلئے پاکستان آئیگی
کیپشن: پی آئی اے پرواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکا میں پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کی کوششیں تیز کردیں ۔

ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کرنے پاکستان پہنچے گی،امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستان سی اے اے اور پاکستانی ایئرلائنز کا دورے کے دوران چانچ پڑتال کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق  سی اے اے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔ 

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کی مینٹیننس اور فلائٹ سیفٹی کا جائزہ لے گی ۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ٹیم پاکستانی لانگ رینج طیاروں کا جائزہ لے گی۔

امریکی ایوی ایشن ٹیم آڈٹ کے دوران پاکستان سے امریکا براہ راست پروازوں کیلئے استعمال ہونے والے طیاروں کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی ۔ امریکی ایوی ایشن کے آڈٹ کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی امریکا میں بحالی کے امکان ہیں ۔

یادرہے کہ اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں امریکی ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستانی ایئرلائنز کے طیاروں کا آڈٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کے معروف رہنما انتقال کر گئے