بھارت: آندھرا پردیش میں بھگدڑ، خواتین و بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

Nov 01, 2025 | 17:47:PM
بھارت: آندھرا پردیش میں بھگدڑ، خواتین و بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں بھگدڑ کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے، واقعے میں 13 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

حکام کے مطابق افسوس ناک واقعہ مذہبی تقریب کے موقع پر غیر معمولی ہجوم کے باعث پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کا واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 11 بجے وینکٹیشور مندر میں پیش آیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 واضح رہے کہ سری وینکٹیشورا سوامی مندر ایک نجی مندر ہے جس کا صرف چار ماہ قبل افتتاح ہوا تھا اور یہ محکمۂ اوقاف کے ماتحت نہیں،اطلاعات کے مطابق اجتماع کے لیے حکومت سے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مندر کا احاطہ، جہاں عقیدت مند جمع تھے، تاحال زیرِ تعمیر ہے جبکہ داخلے اور اخراج کا راستہ ایک ہی ہونے کے باعث صورتِ حال سنگین ہو گئی، اسٹیل کی ریلنگ گرنے سے بھگدڑ مزید بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں :ویتنام: طوفانی بارشوں سے تباہی،13 افراد ہلاک