پوٹلی سموسے بنانے کی آسان ترکیب 

Nov 01, 2025 | 12:29:PM
 پوٹلی سموسے بنانے کی آسان ترکیب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج کے پکوان میں ہم آپ کو قیمہ بھرے پوٹلی سموسے بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں جسے چائے کے ساتھ نوش فرما کر  سموسوں کا مزہ دوبالا کر سکتے ہیں۔

پوٹلی سموسے بنانے کیلئے درکار اجزا:
بھرنے کیلئے: قیمہ آدھا کلو، پیاز 2 عدد، ٹماٹر 2 عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، لال مرچ کُٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، سیاہ مرچ کُٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، تیل 2 بڑے چمچے، زیرہ کُٹا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، پودینہ اور ہری مرچ 4 بڑے چمچے۔
سموسہ کیلئے: میدہ 2 کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، گھی 2 بڑے چمچے، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ:
بھرنے کیلئے: سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں، قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ اور سیاہ مرچ ڈال کر بھون لیں، اس کے بعد ڈھکن ڈھانک کر پکائیں،آخر میں پودینہ، ہری مرچ اور زیرہ ڈال کر مکس کرکے آمیزے کو ٹھنڈا کرلیں۔

سموسہ کیلئے: میدے میں نمک، گھی، اجوائن ڈالیں اور مکس کرکے پانی سے سخت آٹا گوندھ لیں اور ڈھانک کر رکھیں، گندھے ہوئے آٹے کی بڑی سی روٹی بیل لیں اور کٹر سے گول چھوٹے سائز کی پوریاں کاٹ لیں، اس پر قیمہ رکھیں اور پوٹلی کی شکل دے کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں، لیجئے چٹخارے دار پوٹلی سموسہ تیار ہے، پودینے کی چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔