آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ آذربائیجان , صدر اور وزیر دفاع سمیت اہم عہدیداروں سے ملاقات

Nov 01, 2023 | 21:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ آذر بائیجان کے دوران صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل سٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات ۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں ،دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے،دورے کے دوران آرمی چیف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور وزیر دفاع، پہلے نائب وزیر، چیف آف جنرل سٹاف اور آذربائیجان ایئر فورس کے کمانڈر سے ملاقات کی،آرمی چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور  حوصلے کو سراہا۔

 آذربائیجان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے  آذربائیجان کی پاکستان کی  طرف سے مسلسل حمایت کو سراہا اور دونوں ریاستوں اور ان کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون کو نئی سطح تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،چیف آف آرمی سٹاف نے باکو میں یادگار شہداء پر پھول بھی رکھے۔