پاکستان کیلئے اعزاز، آئی جی پنجاب یو این سیکرٹری جنرل کے پولیس ایڈوائزر منتخب

Nov 01, 2022 | 15:45:PM
پاکستان پولیس کے لیے اہم عالمی اعزاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان پولیس کو اہم عالمی اعزاز نوازا گیا۔ 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ کے امن آپریشنز کے شعبے میں پولیس مشیر مقرر کر دیا ہے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پرتگال کے لوئس کیریلو کی جگہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کا پاکستان میں سات بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

فیصل شاہکار محکمہ پولیس میں 30 سال سے زیادہ کا قومی اور بین الاقوامی تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان کے کئی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور ان دنوں آئی جی پنجاب کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیصل شاہکار کے یو این این پولیس ایڈوائزر کی حیثیت سے مقرر ہونے کا خیر مقدم کیا اور اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل شاہکار کا منتخب ہونا پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔