واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

Nov 01, 2022 | 13:01:PM
واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مقبول ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ ایک نیا اور شاندار فیچر لانے کی تیاری کررہا ہے۔اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ گروپ میں میسج کے ساتھ بھیجنے والے کی پروفائل تصویر بھی نظر آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وابیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا یہ فیچر اسی ہفتے ریلیز کیا جائے گا جو بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوگا جسے بند نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ فیس بک میسنجر میں یہ فیچر پہلے سے موجود ہے اور چیٹ کے دوران میسج بھیجنے والے کی تصویر نظر آتی ہے۔اسکے علاوہ واٹس ایپ ایک اور نئے فیچر کی بھی آزمائش کررہا ہے جس میں آپ خود کو بھی کوئی میسج بھیج سکیں گے۔

نئی اپڈیٹس کے بعد واٹس ایپ آپ کا فون نمبر کانٹیکٹ لسٹ میں دکھائے گا جبکہ صارفین ایک یوزر کے ساتھ بھی واٹس ایپ گروپ بناسکیں گے۔