بنگلہ دیش اور بھارت کا ٹاکرا، شکیب الحسن کا بڑا دعویٰ

Nov 01, 2022 | 11:20:AM
بنگلہ دیش اور بھارت کا ٹاکرا، شکیب الحسن کا بڑا دعویٰ
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بھارت کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ ہو گا اور ہم بھارتی ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اسی انداز کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے بیٹرز کے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق پریشان نہیں ہوں، ہماری کوشش ہے کہ کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ کسی ایک ٹیم پر نہیں ہے، ہمیں اپنے پلان کے مطابق کھیلنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسترد

بنگلادیشی کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بھارت اور پاکستان کو شکست دی تو یہ ایک اپ سیٹ ہو گا کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ آئرلینڈ اور زمبابوے نے انگلینڈ اور پاکستان کو اپ سیٹ کیا ہے اگر ہم بھی ایسا کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔