معاہدے میں خیانت ہوئی تو بڑی طاقت سے میدان میں آئیں گے، مفتی منیب الرحمن

Nov 01, 2021 | 21:45:PM
مذاکرات، کسی خوف میں نہیں، جرأت مندی، معاہدے
کیپشن: مفتی منیب الرحمان، میڈیا سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے واضح کیا ہے کہ ہم نے مذاکرات کسی خوف میں نہیں ، جرأت مندی سے کئے اور اگر معاہدے میں کوئی خیانت ہوئی تو بڑی طاقت سے میدان میں آئیں گے۔ 
کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ لبرل بہت پریشان ہیں کہ جو خواب انہوں نے دیکھا تھا اس کی تعبیر نہیں ملی، جنہوں نے کہا کہ رِٹ قائم کرنی چاہیے تو میں نے کہا یہ معاملہ حکمت سے طے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو مذاکرات کیے کسی خوف میں نہیں بلکہ جرأت مندی سے کیے، معاہدہ خود لکھا ہے اور مجھے یقین ہے یہ معاہدہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا، ہم یہ معاہدہ کرکے چین کی نیند نہیں سوئیں گے اور اس کی چوکیداری کریں گے، یہ وہ معاہدہ نہیں ہوگا جس پر دن میں دستخط کیے اور رات کو ٹی وی پر جاکر کہا کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست: انوشکاشرما کا ری ایکشن بھی سامنے آگیا
سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یہ سفر کا آغاز ہے اختتام نہیں ہے، چند دن میں کالعدم کا نام تحریک لبیک سے ختم کر دیا جائے گا اور یہ ایک مضبوط سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔انہوں نے کہاکہ کوئی ہمیں حب الوطنی نہ سکھائے، ہم سے بڑا محب وطن کوئی نہیں اور جو کہتے تھے کہ علما نے پاکستان کی مخالفت کی اصل میں ان کے آباؤ اجداد نے جائیدادیں لی تھیں اور جو کہتے ہیں اکاؤنٹ، بھارت سے چل رہے تھے ان کو اپنے بیان پر پشیمان ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سردی کی آمد آمد، محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور سراج الحق سمیت اپوزیشن کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سب کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے حکومت کو طاقت سے استعمال سے روکے رکھا۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج سے بڑا محب وطن ادارہ کوئی نہیں، ہمیں ہر حال میں اللہ کے دین اور پاکستان کا دفاع کرنا ہے، ہم پولیس اور افواج پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرکا کو کہتا ہوں آپ نے پرامن اور منظم رہنا ہے، قیادت کے کہنے پر آپ فوری جی ٹی روڈ کو خالی کر دیں گے اور قریبی پارک میں چلے جائیں گے، جب ہمارے 50 فیصد مطالبات مان لیے جائیں گے تو ہم آگے بڑھنے کے لیے بات کریں گے جب تک شرکا نے قیادت کے ساتھ رہنا ہے، کسی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا اور اگر معاہدے میں کوئی خیانت ہوئی تو ہم بڑی طاقت سے میدان میں آئیں گے۔اس موقع پر دھرنا منتظمین کی جانب سے سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جینے لگا ہوں پہلے سے زیادہ۔۔حریم شاہ کی زبر دست پر فارمنس ،ویڈیو وا ئرل