بھارت کی طالبان کو ائیر سٹرائیک کی دھمکی

Nov 01, 2021 | 21:25:PM
ہندوانتہا پسند وزیراعلیٰ، یوگی ادتیاناتھ، طالبان
کیپشن: طالبان رہنما، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے طالبان کو افغانستان پر ائیرسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادتیا ناتھ نے لکھنو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاں سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں انہوں نے افغان طالبان کو بھی دھمکی دی۔یوگی ادتیا ناتھ کا کہنا تھا کہ طالبان کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہیں لیکن اگر متشدد گروہ نے بھارت کی جانب پیشقدمی کی تو ائیر سٹرائیک تیار ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس اگست میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتی مشن بند کر دیا تھا اور تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جینے لگا ہوں پہلے سے زیادہ۔۔حریم شاہ کی زبر دست پر فارمنس ،ویڈیو وا ئرل