مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ 

Nov 01, 2021 | 18:58:PM
کئی روز کی کمی، سونے کی قیمت، اضافہ
کیپشن: سونا مہنگا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 429 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 995 روپے کا ہوگیا۔
 دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 1784 ڈالر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟؟پریشان کن خبر