ویرات کوہلی کی بڑی بڑی چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل

Nov 01, 2021 | 08:44:AM
ویرات، کوہلی ، رشبھ
کیپشن: ویرات کوہلی اور رشبھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ سے بدترین شکت کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل بنائی گئی ویڈیو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کا لوگ خوب مذاق بنا رہے ہیں۔

ٹویٹر پر ایک صارف محمد نعمان نے ویڈیو شئیر کرتےہوئے لکھا ہے کہ کونفیڈنس چیک کرو ۔، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی کتنے اطمینان سے ساتھ بیٹھے لڑکے رشبھ سے کہہ رہا ہے کہ آسٹریلیا بھڑے گا ساؤتھ افریقا سے اور  اسی شام انگلینڈ ٹکر دے گا ویسٹ انڈیز کو تو بیٹے دونوں میچوں پر خیال رکھنا ، کیا پتا آگے (سیمی فائنل)چل کے ان سے بھڑنا پڑ جائے۔۔۔۔۔!

واضح رہے کہ گزشتہ رات نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو بری طرح شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے بہت دور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوہلی پر دہشت۔۔سوڈھی نے بھارتی کپتان کے خلاف نیا ریکارڈ بنا دیا