کورونا اموات،نئے مریضوں اور مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

Nov 01, 2021 | 07:08:AM
کورونا ، ملک ، اعداد و شمار
کیپشن: کورونا مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید  6افراد جاں بحق ہوگئے۔482نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح1.18فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں40ہزار621افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 482مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 1ہزار338مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اہم مشورہ دیدیا