کھجور اور بادام کا شیک بنانے کا طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کھجور اور بادام کا شیک بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: کھجور ۷؍ سے ۸؍ عدد، بادام ۱۵؍ دانے، دودھ (ٹھنڈا) ایک گلاس۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے گٹھلی نکلی ہوئی کھجوریں ایک کٹوری میں رکھیں اور انہیں ایک کپ نیم گرم پانی ڈال کر تقریباً آدھا گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔
(آپ اِنہیں سادہ پانی میں رات بھر بھی بھگو کر رکھ سکتے ہیں) اِسی طرح بادام بھی ایک کٹوری میں بھگو کر رکھ دیں۔
آدھے گھنٹے بعد بادام کے چھلکے اُتارکر الگ کرلیں اور پھر ایک گلاس ٹھنڈا دودھ ڈال کر تمام اشیاء کو بلینڈ کرلیں۔
ٹھنڈا دودھ نہ ہو تو برف کے ٹکڑے بھی مکسر گرائنڈر میں ڈال سکتے ہیں، جبکہ اِسے مزید ذائقےدار بنانے کے لئے اوپر سے خشک میوہ جات ڈال دیں۔ لیجئے، کھجور بادام شیک تیار ہے۔