طوفان کے باعث خان پور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی،ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ہری پور شدید آندھی اور طوفان نے خان پور میں تباہی مچا دی، طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آئی فیملی کی کشتی اچانک آنے والے طوفان کے باعث خان پور ڈیممیں الٹ گئی جس کے نتجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب گئے،مقامی غوطہ خوروں نے 5 کو ذندہ بچا لیا جبکہ ایک نوجواں تاحال لاپتہ ہے، دوسرے واقعہ خان پور کے علاقہ سراہدنہ میں پیش آیا جس کے باعث دیوار گرنے سے 3 بچے دیوار تلے دب گئے جن میں 8 جماعت کا ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 2 ذخمی ہوگئے، تیسرے واقعہ خان پور ڈیم کے پاس پیش آیا جب تیز آندھی اور طوفان کے باعث2 موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس میں اسلام آباد کا رہائشی نوجوان جان کی بازی ہار گیا،ذخمیوں اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور سمیت تمام ہسپتالوں کے سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مری میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے قافلے کو خوفناک حادثہ