لاہور میں آندھی ،بارش کے باعث لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ختم کر دیا گیا

May 01, 2025 | 22:24:PM
 لاہور میں آندھی ،بارش کے باعث لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ختم کر دیا گیا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں آندھی اور بارش  کے باعث لاہور قلندرز  اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ختم کر دیا گیا,دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا  جس کے بعد دونوں ٹیموں کے پوائںٹ ٹیبل پر 9-9 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا 21 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تھا۔لاہور قلندر نے 12 اوورز میں 3 وکٹوں پر 111 رنز بنائے تھے۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے دوران تیز آندھی اور بارش کے  باعث میچ کو روک دیا گیاتھا،آندھی کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں  شدید بارش کا سلسلہ  شروع ہوگیا  تھا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آندھی کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں۔

خیال رہے کہ این ڈی ایم اے نے آج سے 5 مئی تک ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہورقلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ