انصاف تو اللّٰہ کرتا، ہم صرف دستاویزات دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں:جسٹس جمال مندوخیل

May 01, 2025 | 11:51:AM
انصاف تو اللّٰہ کرتا، ہم صرف دستاویزات دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں:جسٹس جمال مندوخیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو اللّٰہ کا کام ہے ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، ہم اپنے سامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، آئین کے مطابق کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے، ہم نے قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے حلف لیا ہے۔

مزید پڑھیں:ہرمزدور، کاریگر اورمحنت کش کو سلام پیش کرتا ہوں:محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ پالیسی فیصلوں پر میں بات نہیں کر سکتا، ہمارا کلچر ہے کہ مل بیٹھ کر جرگے کی صورت میں بات کریں، میرا کوئی کمال نہیں کہ میں جج ہوں، سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے کام کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں؟ سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ صرف آپ کو مزدور اور مجھے جج کا نام دیا گیا ہے، میرا کوئی کمال نہیں کہ میں اس عہدے پر بیٹھا ہوں۔

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے کہا محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں،صنعتیں چلتی رہیں گی تو مزدور کا چولہا بھی جلتا رہے گا۔