ہرمزدور، کاریگر اورمحنت کش کو سلام پیش کرتا ہوں:محسن نقوی

حقوق کے تحفظ کیلئے تسلسل کیساتھ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں

May 01, 2025 | 10:53:AM
ہرمزدور، کاریگر اورمحنت کش کو سلام پیش کرتا ہوں:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاہے کہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام پیش کرتا ہوں۔

محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ یکم مئی قربانی، ہمت اور جہدوجہد کا روشن باب ہے،ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ صرف آج بلکہ ہر دن کیونکہ محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے: آصف علی زرداری

 محسن نقوی نے مزیدکہاکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی جدوجہد کو خراج تحسین کرتا ہوں،تیز رفتار و پائیدار ترقی محنتی اور پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے ممکن ہے،آج ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔