پیٹرول بم پھینکنے اور عالمی قوتوں کے آلہ کار بننے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے: جاوید لطیف

May 01, 2023 | 14:59:PM
پیٹرول بم پھینکنے اور عالمی قوتوں کے آلہ کار بننے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے: جاوید لطیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف نے کہا کہ کسی کے دباؤ میں آکر دہشت گرد ٹولے سے مذاکرات کرنا پاکستان کے دفاع پر سمجھوتہ کرنےکے مترادف ہے، پیٹرول بم پھینکنے والوں اور عالمی قوتوں کے آلہ کار بننے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو دوبارہ لانےکے لیے سہولت کاری ہو رہی ہے، قوم کو انتشار میں مبتلا کرنے والے شخص سے کس بنیاد پر مذاکرات ہو رہے ہیں؟  جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ کبھی دہشت گردوں کے ونگ سے مذاکرات نہیں ہوتے، قوم کا مطالبہ ہےکہ نوازشریف کیخلاف ہونے والی سازش کے مجرم سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے ان اداروں کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے جو یہ سازشیں کرتے رہے ہیں، کیا آئین قانون کااطلاق صرف90 دن کےالیکشن میں ہی ہے؟ مسلم لیگ ن کی طرف سے جو غلطیاں ہیں ہم ان کا اعتراف کرتے ہیں، ہمیں قوم کو حقیقت کھل کر بتانی چاہیے تھی،کیاقوم کی یہ خواہش نہیں ہےکہ تمام ادارے ایک پیج پر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 نافذ