بھارت کے 34 سالہ باڈی بلڈر مسٹر انڈیا کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے

May 01, 2021 | 23:24:PM
بھارت کے 34 سالہ باڈی بلڈر مسٹر انڈیا کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باڈی بلڈنگ میں کئی کھلاڑیوں کو شکست دینے والے بھارت کے مسٹر انڈیا جگدیش کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ باڈی بلڈر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ کئی روز سے گجرات کے شہر بروڈا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جگدیش گزشتہ 4 روز سے مصنوعی تنفس پر تھے اور جمعے کو چل بسے ہیں۔
باڈی بلڈر کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے تھا اور انہوں نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔ جگدیش نے مسٹر انڈیا سمیت کئی مقابلے جیتے اور انہوں نے عالمی چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔جگدیش ممبئی میں جم انسٹرکٹر بھی تھے اور انہیں ’بھارت شری‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بڑا جھٹکا ۔۔معروف اداکارہ کورونا سے جان کی با زی ہار گئیں