میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی

Mar 01, 2024 | 17:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تعاون کی درخواست کردی ۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےمولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات ہوئی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں احسن اقبال،اسحاق ڈار،  رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا غفور حیدری بھی شریک ہوئے۔ 

اس کے علاہ ملاقات میں گورنر کے پی غلام علی اور نورعالم خان نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنےکی دعوت دی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

لازمی پڑھیں:سرفراز بگٹی کے بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے گلے شکوے بھی کیے  جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نے  مولانا سے  حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی۔