ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

Mar 01, 2023 | 16:57:PM
ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) جنوبی افریقا میں ہونے والے ویٹرنز ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہور الہیٰ کریں گے۔

قومی ٹیم میں لاہور سے تعلق رکھنے والے 8 کھلاڑی شامل ہیں، ٹیم کے نائب کپتان جعفر قریشی ہوں گے۔

کھلاڑیوں میں محمد اظہر خان، احمد حیات خان، محمد حفیظ، جمشید علی، نعیم طیب، سید مظہر حسین، خالد حسین، محمد جاوید، نفیس علی خان، ریحان رؤف، فواد عتیق، آصف ہمایوں، امتیاز احمد، محمد رؤف اور عامر سبزواری شامل ہیں۔

اسجد علی ٹیم کے مینجر اور ذاکر بیگ اسسٹنٹ مینجر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ٹیم نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

اس حوالے سے ٹیم میں شامل کھلاڑی امتیاز تارڑ کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات بھی ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ قومی ویٹرنز ٹیم کل ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہوگی۔