کراچی: ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ سپلائی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Mar 01, 2023 | 11:53:AM
کراچی: ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحہ سپلائی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امتیاز علی) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے حسرت موہانی اور پاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے چوری ، ڈکیتی اورغیرقانونی اسلحہ سپلائی کرنے والے چار ملزمان گرفتارکرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ فدا حسین،عاشر قریشی، شاہی اسلام اور فاروق اسلام شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے تین 30 بور پسٹل، دو 9 ایم ایم پسٹل اور ایک 30 بور مشین گن برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، بہادر آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 5 کروڑ سے زائد لے اُڑے

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کھلونا پسٹل، چوری شدہ موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزمان کا یہ 8 سے 10 افراد پر مشتمل گروہ 2020ء سے وارداتوں میں ملوث ہے۔