آج کا موسم کیسا رہیگا؟

Mar 01, 2021 | 19:56:PM
آج کا موسم کیسا رہیگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، شام یا رات میں دیر ، چترال، سوات اور کو ہستان میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں شام یا رات میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 09 ،استور منفی 05، ڈگری سینٹی گریڈ ،قلات، گوپسں منفی03، دیر، اسکردو اوربگرام میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے ۔
 اسلام آباد 08، لاہور 12،کراچی 16 ڈگری سینٹی گریڈ ، پشاور 10، کوئٹہ منفی 02، گلگت 06، مظفر آباد 07، مری 04 ڈگری سینٹی گریڈ ، فیصل آباد 10، ملتان 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔