استور میں انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا تصادم ہو گیا، ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال

Jun 01, 2026 | 23:44:PM
 استور میں انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا تصادم ہو گیا، ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال
کیپشن: استور مین پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے تصادم کا ایک منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بشارت خان) گلگت بلتستان اسمبلی کے  الیکشن کی انتخابی مہم آگے بڑھتے ہی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں لاٹھیاں چل گئیں۔ استور کے حلقہ نمبر 1ضلع بالا میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکن آپس میں جھگڑ پڑے۔

دونوں روایتی حریف پارٹیوں کے کارکنوں میں تصادم کے دوران ڈنڈے چل گئے،کئی کارکن زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

استور میں جی بی اے 13 حلقہ 1 میں روایتی حریف سیاسی  جماعتوں  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی انتخابی مہم کے آغاز میں ہی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

 مقامہ ذرائع نے بتایا کہ اس وقت دونوں جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کا  پارہ ہائی دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں نواز شریف گلگت بلتستان پارٹی اجلاس کی صدارت کیلئے گلگت جائیں گے 

آج انتخابی مہم کی سرگرمیوں کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آئے تو تصادم ہو گیا۔  استور حلقہ نمبر 1ضلعے بالا میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں  کی جھڑپ ہاتھا پائی سے شروع ہوئی، بعد میں اطراف سے ڈنڈے نکل آئے اور  ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔  دونوں جماعتوں کے کئی کارکن زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت صورتحال کو سنبھالنے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔