تھنڈر سٹارم سے موٹر وے ایم فائیو پر بجلی کے تار گر گئے، ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔
موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا ہے۔
موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گر گئیں ۔ تاریں سڑک پر آ گرنے کی وجہ سے ٹریفک روکنا پڑی۔
موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔
پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمور میں طوفانِ باد و باراں سے تباہی، دو افراد جاں بحق،گھر، دیواریں، کھمبے، ٹرانسفارمر، سولر پینل گر گئے
سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو آج شب غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔