انڈونیشیا؛مغربی جاوا میں پتھر کی کان گرنے سے 19 افراد ہلاک،8زخمی، امدادی کارروائیاں جاری

Jun 01, 2025 | 21:02:PM
انڈونیشیا؛مغربی جاوا میں پتھر کی کان گرنے سے 19 افراد ہلاک،8زخمی، امدادی کارروائیاں جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کے شہر سیربون میں پتھر کی ایک کان گرنے کے المناک واقعے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 8 افراد زخمی اور 6 تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ واقعہ 30 مئی کو پیش آیا تھا تاہم امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔

انڈونیشیا کی ریسکیو ایجنسی  کے مطابق  ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، متاثرہ علاقہ خطرناک ڈھلوانوں اور بارش کے باعث مزید زمین کھسکنے کے خدشے کی زد میں ہے  جس سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وزارت توانائی و معدنی وسائل کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزارت کے جیولوجیکل ادارے کے سربراہ محمد وافد نے کہا کہ علاقے میں کھدائی کے لیے استعمال ہونے والا "انڈرکٹنگ طریقہ کار" اور کھڑی ڈھلوان اس حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق 2افراد کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی، حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور غفلت برتنے پر نامزد کیا گیا ہے۔

محمد وافد نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم یا بارش کے فوراً بعد امدادی سرگرمیاں نہ کریں  کیونکہ علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے جو امدادی کارکنوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں : بس پُل سے نیچے جاگری، 22 کھلاڑی ہلاک