وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری سکولوں کے تمام طلبہ کو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ

Jun 01, 2025 | 18:36:PM
 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سرکاری سکولوں کے تمام طلبہ کو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک رحمان)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور   نے صوبے بھر میں  تعلیمی ایمرجنسی  نافذ کرنے کے تحت تمام سرکاری  سکولوں کے طلبہ کو آئندہ مالی سال کے دوران فرنیچر کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور محکمہ منصوبہ بندی، خزانہ و تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر میں تمام سرکاری سکولوں کے طلبہ کو آئندہ مالی سال کے دوران فرنیچر کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا،وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب کوئی بچہ سرکاری سکول میں فرش پر نہیں بیٹھے گا، اُنہوں نے ہدایت دی کہ اس مقصد کے لیے جتنے بھی فنڈز درکار ہوں، وہ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تعلیم کے لیے سازگار ماحول بنیادی ضرورت ہے،سرکاری  سکولوں میں بچوں کو فرنیچر، صاف پانی اور مناسب واش رومز جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ان سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے تدریس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت دی،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی جدید تربیت کا بندوبست کیا جائے گا، جبکہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے جدید ٹریننگ کو لازمی قرار دیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں : بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹادی گئی