یوٹیوب شارٹس کے لیے بہترین اور منفرد فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوٹیوب کی جانب سے شارٹس ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچرمتعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔
کمپنی کے مطابق گوگل لینس کو آئندہ چند ہفتوں میں یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنایا جائے گا،اس اضافے کے بعد صارفین شارٹس ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے گوگل لینس کو سرچ کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
مثال کے طور پر اگر آپ آپ کسی ایسی مختصر ویڈیو کو دیکھ رہے ہیں جس میں دکھائی جانے والی جگہ پر جانے کا ارادہ بن جاتا ہے تو آپ جگہ کو سلیکٹ کرکے لینس سے اسے شناخت کرنے کا کہہ سکتے ہیں،ایسا کرنے کے بعد آپ اس جگہ کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کو جان سکیں گے۔
گوگل لینس کو یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنا کر کمپنی ویژول سرچ کا آپشن صارفین کو فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ منفرد طریقے سے مواد کے بارے میں جان سکیں،یہ فیچر اس لیے بھی منفرد ہے کیونکہ ٹک ٹاک اور انسٹا گرام ریلز میں اس طرح کا فیچر صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے لاہور سے پیرس جانے والوں کو خوشخبری سنادی
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کسی مختصر ویڈیو کو روکنا ہوگا پھر اوپر موجود مینیو میں سے لینس آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا،اس کے بعد ویڈیو میں موجود مخصوص حصے کو سلیکٹ یا اس پر کلک کریں گے تو گوگل لینس کی جانب سے اس کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
کمپنی کے مطابق ابتدا میں سرچ رزلٹس کے دوران صارفین کو اشتہارات نظر نہیں آئیں گے،یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو بیٹا ورژن میں دستیاب ہوگا۔