جنگ تماشہ نہیں،پیاروں کوکھونے والے ہی اس کا دکھ سمجھتے ہیں، زارا نورعباس

Jun 01, 2025 | 10:56:AM
جنگ تماشہ نہیں،پیاروں کوکھونے والے ہی اس کا دکھ سمجھتے ہیں، زارا نورعباس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ زارا نورعباس نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنگ کے حق میں تبصروں پر سخت ردعمل کااظہارکردیا ۔

معروف اداکارہ زارا نورعباس زارا نے کہا ہے کہ جنگ کوئی تماشہ یا تفریح نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو اپنے پیاروں کو جنگ میں کھو چکے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی مرتا ہے تو تکلیف اس کی ماں، بیوی اوربچوں کواٹھانی پڑتی ہے.

یہ بھی پڑھیں:فرحان سعید بھارتی برینڈ کا لباس پہننے پرشدیدتنقیدکی زد میں

انہوں نے بھارتی میڈیا کی لاہور اور کراچی پرمبینہ حملوں کی جھوٹی خبروں کو بھی بے نقاب کرتے ہوئےبھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ اشتعال انگیزی اور غلط معلومات سے اجتناب کریں اورانسانیت، امن اور بھائی چارے کو ترجیح دیں، نفرت کی نہیں، ہمدردی اور شعورکی ضرورت ہے۔