فرحان سعید بھارتی برینڈ کا لباس پہننے پرشدیدتنقیدکی زد میں

Jun 01, 2025 | 10:32:AM
فرحان سعید بھارتی برینڈ کا لباس پہننے پرشدیدتنقیدکی زد میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف گلوکارواداکار فرحان سعید کو بھارتی برینڈ کا لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔

فرحان سعید ان دنوں اپنی فلم"شمشیر" کی تشہیرمیں مصروف ہیں جو قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ہے۔

فرحان سعید نے فلم کی تشہری تقریب میں منفرد نظر آنے کے لیے مغربی لباس زیب تن کیا جس کی تصاویربھی انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں توچند صارفین نے توجہ دلائی کہ فرحان سعید نے جو لباس پہن رکھا ہے وہ دراصل ایک بھارتی ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے۔

صارفین کی بڑی تعداد نے یہ جاننے کے بعد فرحان سعید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جانب بھارت پاکستان میں معصوم شہریوں پر بم برسا رہا ہے اور دوسری جانب ہمارے فنکار ان کے بنائے ہوئے لباس کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی 11 فلموں کے این او سی مکمل

اداکار فرحان سعید کے مداحوں اور فلم بینوں کی بڑی تعداد نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے اپنی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے۔