کوٹ ادو  میں دھماکہ ہو گیا، 5افرادجاں بحق

Jun 01, 2023 | 11:07:AM
کوٹ ادو  میں دھماکہ ہو گیا، 5افرادجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوٹ ادو کے علاقہ دائرہ دین پناہ میں دھماکہ ہو گیا، 5افرادجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ گھر میں ہوا،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں،پولیس  کا کہنا ہے کہ دھماکہ کباڑ کا کام کرنے والے شخص کے گھر میں ہوا ہے، دھماکے کے وقت بھی کباڑ کے سامان کی چھانٹی کی جا رہی تھی،دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد اقبال ، محمد بلال، حسینہ، شانو اور سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی ،جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کوٹ ادو کے علاقے میں دھماکے کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی،انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آخرکار بڑا قدم اٹھا لیا