آرڈر لیٹ کیوں ہوا؟ گاہک نے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کر دی

Jun 01, 2023 | 11:03:AM
 پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں قائم ریسٹورینٹ پر پیش آیا جہاں کھانے کا آرڈر جلدی نہ آنے پر گاہک نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرڈر لیٹ ہونے پر گاہک کی ہمت جواب دے گئی ،انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کردی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں قائم ریسٹورینٹ پر پیش آیا جہاں کھانے کا آرڈر جلدی نہ آنے پر گاہک نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عملے اور گاہک کے درمیان جھگڑے کے باعث ملک عامر نامی شہری نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ذیشان بٹ، فرید اللہ، شبیر اور ثاقب ریاض زخمی ہو گئے جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  ضمانت خارج ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سےفرار

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔