ظہور الٰہی روڈ کو پولیس کے قبضے سے خالی کرانے کیلئے درخواست پر سماعت

عدالت نے درخواست گزار وکیل کو اضافی دستاویزات کی مصدقہ نقول جمع کرانے کیلئے 5 روز کی مہلت دیدی

Jun 01, 2023 | 10:39:AM
ظہور الٰہی روڈ کو پولیس کے قبضے سے خالی کرانے کیلئے درخواست پر سماعت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ میں ظہور الٰہی روڈ کو پولیس کے قبضے سے خالی کرانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت،عدالت نے درخواست گزار وکیل کو اضافی دستاویزات کی مصدقہ نقول جمع کرانے کے لئے 5 روز کی مہلت دیدی۔

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے راسخ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے سنئیر وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت پیش نہ ہوئے،جونئیر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے متفرق درخواست پر پرویز الہیٰ کی درخواستوں ضمانتوں کی مصدقہ کاپیاں نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادل پھر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی