ویرا ت کو ہلی کا جھو ٹ پکڑا گیا۔۔سو شل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

Jun 01, 2021 | 20:47:PM
ویرا ت کو ہلی کا جھو ٹ پکڑا گیا۔۔سو شل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کھانے سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے بچنے کے لیے یو ٹر ن لے لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر سوال و جوا ب سیشن میں اپنی غذا کے بارے میں کہا کہ وہ سبزیاں، انڈے، کافی اور ڈوسا کھانا پسند کرتے ہیں۔ انڈے کے بارے میں جواب دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

یہ بھی پڑھیں:کو رونا وبا اور بلیک فنگس ۔۔ادا کا رہ جیکولین فر نینڈس سے متعلق اہم خبر آگئی
صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے یہ دعویٰ کرتے تھے کہ وہ جانوروں کی کوئی بھی چیز نہیں کھاتے۔ جواب ویرات کوہلی نے یوں دیا کہ انھوں نے کبھی دعویٰ ہی نہیں کیا تھا کہ وہ ویجن ہیں، لیکن وہ ایک ویجٹیرین ضرور ہیں۔ 
خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ جانوروں کی کوئی چیز نہیں کھایا کرتے، اور چونکہ انوشکابھی ویجن ہیں، اس لیے انھوں نے بھی اپنی خوراک تبدیل کرلی۔ 

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور نے شادی نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا