اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے: شیخ رشید 

Jun 01, 2021 | 15:24:PM
  اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے: شیخ رشید 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا کہ  اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے۔ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے لوگ ایجنسیوں پر الزام لگارہے ہیں، انہیں معلوم نہیں اس سے پاکستان کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔

وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر کویت کے سرکاری دورے پر گئے، 2011 کے بعد انہوں نے کویت کا کامیاب دورہ کیا، کویت نے پاکستانیوں کے لئے ویزے پر پابندی ہٹادی ہے، 2011 سے پاکستانیوں کے لئے کویت کے ویزے بند تھے لیکن اب اب فیملی اور بزنس ویزے جاری ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے دور میں سائبر کرائم کے 36 ہزارکیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 5 ہزار انکوائریاں مکمل کرلی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ سائبر ونگ کو جدید ٹیکنالوجی دی جائے۔ ہم نادرا میں بھی بہتری چاہتے ہیں۔ صحافی اسد طور پر حملے سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ نادرا ،ایف آئی اے اور پولیس کیس کی تحقیقات کررہی ہیں، کیس میں اشتہار دینے جارہے ہیں، فنگر پرنٹس کی رپورٹ کل تک آجائے گی، واقعے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں، اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا ضروری ہے کیونکہ ایسے واقعات کے ذریعے حساس اداروں پر خاص مقصد کے لئے الزام لگایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین کو ہٹانے کی درخواست ۔عدالت نےمزید دلائل طلب کرلئے
  پی ڈی ایم سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی  اب سب میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، 2 جماعتیں اس اتحاد سے نکل گئیں ہیں اور 2 جماعتیں اس میں شامل ہیں، جب کہتا تھا کہ ’ن‘ سے ’ش‘ نکلے گی تب لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے۔مخالفین کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔