شوکت ترین کو ہٹانے کی درخواست ۔عدالت نےمزید دلائل طلب کرلئے

Jun 01, 2021 | 12:59:PM
شوکت ترین کو ہٹانے کی درخواست ۔عدالت نےمزید دلائل طلب کرلئے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو عہدے سے ہٹانے کے لئے دائرکی گئی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مقامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین کسی بھی غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر بنانے کی اجازت نہیں دیتا، شوکت ترین کی تقرری آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل آفتاب رحیم نے عدالت کو بتایاکہ شوکت ترین کی تقرری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 91 کی ذیلی دفعہ 9 کے تحت کی ہے۔ صدر مملکت 6 ماہ کیلئے غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر تعینات کر سکتے ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ اکتوبر 2021ء میں شوکت ترین کے عہدے کی میعاد مکمل ہو رہی ہے، درخواست قبل ازوقت ہے، اسے مسترد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حالات باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے بدلیں گے:بلاول