چشمہ بیراج پر دو لڑکیاں ڈوب کر لاپتہ ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چشمہ بیراج پر دریائے سندھ میں دو لڑکیاں ڈوب کر لاپتہ ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ دریا مین ڈوب کر لاپتہ ہو جانے والی لڑکیوں میں حوا اور شمائلہ شامل ہیں۔ حوا کی عمر 16 سال اور شمائلہ کی عمر 18 سال ہے۔ دونوں بچیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ دونوں لڑکیاں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ چشمہ بیراج پر پکنک کرنے آئی تھیں۔ دریا پر تفریح کرتے ہوئے دونوں دریائے سندھ کی تیز لہروں میں بہہ کر گہرے پانی میں چلی گئیں اور ڈوب گئیں۔
ریسکیو ٹیمیں دریائے سندھ میں دونوں لڑکیوں کی تلاش کے لیے آپریشن میں مصروف ر ہیں لیکن رات کو اندھیرا ہونے تک دونوں کا کوئی پتہ نہیں چلا۔
یہ بھی پڑھیں: عادی مجرم پروفیسر کے سینکڑوں چالان، دو لاکھ آٹھ ہزار روپے جرمانے، آخر موٹرسائیکل قابو آگئی