ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز، امتحان کب ہو گا؟ شیڈول سامنےآگیا

Jul 01, 2026 | 19:18:PM
 ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے رجسٹریشن کا آغاز، امتحان کب ہو گا؟ شیڈول سامنےآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گوہر شیخ)  میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر آ گئی۔

ایم ڈی کیٹ امتحان 2026 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا  آغاز ہوگیا  ہے۔

ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 16 اگست کو منعقد ہوگا۔

 ریگولر فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک کروائی جا سکے گی۔

پی ایم ڈی سی نے امیدواروں کو مقررہ مدت میں درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

 پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ امیدوار صرف پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ سے مستند معلومات حاصل کریں۔

 پی ایم ڈی سی نے سوشل میڈیا  پر پھیلائی گئی نام نہاد معلومات پر انحصار سے گریز کرنے کی ہدایت  بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  عادی مجرم پروفیسر کے سینکڑوں چالان، دو لاکھ آٹھ ہزار روپے جرمانے، آخر موٹرسائیکل قابو آگئی