نان ایم ٹیگ گاڑیوں اورکم بیلنس پر 50 فیصد اضافی جرمانے کا اقدام چیلنج

Jul 01, 2026 | 13:28:PM
 نان ایم ٹیگ گاڑیوں اورکم بیلنس پر 50 فیصد اضافی جرمانے کا اقدام چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )نان ایم ٹیگ اور ایم ٹیگ میں کم بیلنس رکھنے والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی جرمانہ  عائد کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔
وکیل محمد جلال حیدر نے این ایچ اے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں جرمانے کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے کر اب تک وصول شدہ جرمانے کی رقم عوام کو واپس دینے کی استدعاکی گئی ہے،درخواست میں وزارتِ مواصلات، این ایچ اےا ور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ 30 مئی 2025 کو این ایچ اے کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، اس نوٹیفکیشن کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے نان ایم ٹیگ اور ایم ٹیگ میں کم بیلینس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول/جرمانہ عائد کر دیا گیا،این ایچ اے قانون کی دفعہ 10 کے تحت صرف ٹول وصول کیا جا سکتا ہے،این ایچ اے قانون میں نان ایم ٹیگ گاڑیوں پر جرمانے کا کہیں ذکر موجود نہیں۔
درخواست کے مطابق این ایچ اے قانون میں ایم ٹیگ کم بیلنس گاڑیوں پر جرمانے کا بھی ذکر موجود نہیں، این ایچ اے ان دونوں کیٹیگریز میں بغیر قانون کے جرمانہ وصول کر رہا ہے،اس طرح این ایچ اے آرٹیکل 4، 18، 24 اور 25 کی خلاف ورزی کر رہا ہے، این ایچ اے کے 30 مئی 2025 کے نوٹیفکیشن کو غیرآئینی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے، 30 مئی نوٹیفکیشن کے تناظر میں وصول شدہ جرمانے عوام کو واپس کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایم ٹیگ بیلنس کے حوالے سے مکمل میکانزم اور اس کے استعمال کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں۔
یحییٰ فرید خواجہ نے ایڈووکیٹ جلال حیدر کی جانب سے درخواست دائر کی۔