الیکشن کمیشن نے4سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلئے

Jul 01, 2026 | 12:43:PM
الیکشن کمیشن نے4سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔

عام آدمی تحریک پاکستان، پاکستانی عوامی انقلابی لیگ، اللہ اکبر تحریک اور کسان اتحاد عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو منظور کر لیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ان منظوریوں کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 167 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کی وجہ سے کچھ سیاسی جماعتیں اس وقت بغیر مکمل تنظیمی ڈھانچے اور سربراہ کے فہرست میں موجود ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف (PTI)، تحریک لبیک پاکستان (TLP) اور پاکستان ریفارم پارٹی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو انتخابی قوانین کے مطابق تنظیمی ڈھانچہ مکمل رکھنے کی ہدایت جاری ہے۔