وزیراعلیٰ کو ہار پہنانے پر جے یو آئی نے رکن اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

Jul 01, 2025 | 23:31:PM
وزیراعلیٰ کو ہار پہنانے پر جے یو آئی نے رکن اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعت جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلٰی کو پھولوں کا ہار پہنانے پر اپنے ایک رکن اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔
یہ واقعہ 23 جون کو بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت پیش آیا جب وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بجٹ تقریر کر رہے تھے،اس دوران جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے زابد ریکی اپنی نشست سے اُٹھے اور سرفراز بگٹی کو پھولوں کا ہار پہنایا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کیں۔
زابد ریکی نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اپوزیشن کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعلٰی کو ہار اس لیے پہنا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اُن کے حلقہ انتخاب ضلع واشک کے لیے بجٹ میں تاریخی ترقیاتی منصوبے شامل کیے ہیں،ان کے مطابق ’ماضی میں واشک کو مسلسل نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، زابد ریکی کے اس اقدام پر جے یو آئی کے دیگر ارکان اسمبلی نے تو کوئی مخالفت نہیں کی تاہم پارٹی کی صوبائی قیادت اور کارکنوں نے اعتراض اٹھایا۔
جے یو آئی کے کارکنوں اور عام صارفین نے سوشل میڈیا پر زابد ریکی پر تنقید کی،ناقدین کے مطابق ’جام کمال کی حکومت کوجے یو آئی نے اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے ٹف ٹائم دیا لیکن اس اسمبلی میں جے یو آئی فرینڈلی اپویشن کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں : این-25 ایکسپریس وے منصوبے کی سنگ بنیاد 14 اگست 2025 کو رکھنے کا فیصلہ