پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن  کی تفصیلات،ہائیکورٹ نے خاتون شہری کی درخواست نمٹا دی

عدالت کی الیکشن کمیشن کو  پٹیشنر کی سابقہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت

Jul 01, 2025 | 17:45:PM
 پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن  کی تفصیلات،ہائیکورٹ نے خاتون شہری کی درخواست نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پاکستان پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن  کی تفصیلات کیلئے خاتون شہری کا  ہائیکورٹ سے رجوع ،عدالت نے درخواست الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے  نمٹادی ۔عدالت کی الیکشن کمیشن کو  پٹیشنر کی سابقہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس خالد اسحاق نے شہری خاتون اشباء کامران کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار خاتون اشباء کامران خود عدالت کے روبرو پیش ہوئیں ۔ دوران سماعت جسٹس خالد اسحاق نے درخواست گزار خاتون سے پوچھا کہ ’’کیا  آپ اس حلقہ  کی ووٹر ہیں ، کیا آپ پاکستان  پیپلز پارٹی کی ممبر ہیں‘‘۔ جس پر  درخواست گزار ،اشباء کامران  نے جو اب دیا کہ میں بلاول بھٹو کے حلقہ کی  ووٹر نہیں اور نہ ہی میرا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ جسٹس خالد اسحاق  نے کہا کہ پارٹی کے الیکشن کو چیلنج  کرنے کے لئے  اس پارٹی کا ممبر ہونا  ضروری ہے ،  آپ کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت داد رسی کے لئے فورم موجود ہے ۔ درخواست گزار شہری نے عدالت سے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن میری درخواست پر فیصلہ کردے، تو پٹیشن نمٹادیں ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو خاتون کی زیر التوا درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پٹیشن نمٹادی۔
یہ بھی پڑھیں:مخصوص نشستوں کا فیصلے اور احتجاجی تحریک کی کال،تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب