سکول میں استاد دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،دلخراش ویڈیو وائرل

Jul 01, 2025 | 17:34:PM
سکول میں استاد دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،دلخراش ویڈیو وائرل
کیپشن: سکول میں استاد دوران لیکچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،دلخراش ویڈیو وائرل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورکے نجی سکول میں استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، مرحوم استاد کی دوران لیکچر ویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اساتذہ کی ٹریننگ کےدوران نیازاحمد  لیکچر دےررہے تھے،دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے,4سیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی،نیاز احمد کو فوری قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کر دی۔

  

مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان استاد کی ناگہانی موت پرافسوس کا اظہارکیا،مرحوم استاد کی عمر 36 برس تھی جب کہ نیاز احمد مڈل جماعت کے طلبا کو اردو پڑھاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ؛مخصوص نشستوں کا فیصلے اور احتجاجی تحریک کی کال،تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب