بیٹی کو بچانے کیلئےباپ کی سمندر میں چھلانگ

Jul 01, 2025 | 12:42:PM
بیٹی کو بچانے کیلئےباپ کی سمندر میں چھلانگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)باپ نے کروز شپ سے گہرے سمندر میں چھلانگ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بیٹی کی جان بچالی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے، واقعے کے بعد مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد بچا لیا۔

یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی جہاز چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈرڈیل واپس آ رہا تھا۔

مزید پڑھیں:دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2نوجوان ڈوب گئے

مسافروں نے بتایا کہ لڑکی جہاز کی چوتھی منزل سے سمندر میں گری اور فوراً اس کے والد نے بیٹی کو بچانے کیلئے اس کے پیچھے چھلانگ لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق والد نے تقریباً 20 منٹ تک اپنی بیٹی کو پانی میں تیرتے ہوئے سنبھالے رکھا جب تک کہ امدادی ٹیم موقع پر نہ پہنچ گئی۔

 جہاز پر ہنگامی الرٹ کا اعلان ہوا، جس کے بعد عملے نے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا، ڈزنی حکام کے مطابق والد اور بیٹی دونوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا اور اب وہ دونوں محفوظ ہیں۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا زیر گردش ہے، سوشل میڈیا صارفین باپ کے اس فوری اقدام کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔