شام پر پابندیاں ختم، ٹرمپ نے دستخط کر دیئے

Jul 01, 2025 | 09:06:AM
شام پر پابندیاں ختم، ٹرمپ نے دستخط کر دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔

 سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا شام کو دہشتگردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔

دوسری جانب شامی وزیر خارجہ نے امریکی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا خاتمہ تعمیرِ نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں غزہ کے خاندانوں کیلئے ویزا سکیم کا مطالبہ زور پکڑنے لگا