برطانیہ میں غزہ کے خاندانوں کیلئے ویزا سکیم کا مطالبہ زور پکڑنے لگا 

Jun 30, 2025 | 19:13:PM
برطانیہ میں غزہ کے خاندانوں کیلئے ویزا سکیم کا مطالبہ زور پکڑنے لگا 
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانیہ میں درجنوں اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کیئر سٹارمر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی طرز پر غزہ کے خاندانوں کے لیے فوری ویزا سکیم شروع کریں ۔

 برطانیہ میں رہائش پذیر غزہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے پیاروں کو انگلینڈ لانے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے انہیں یوکرائن کی طرز پر نئی ویزا پالیسی درکار ہے ۔

 برطانیہ کے 67ایم پیز نے وزیراعظم کے نام اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ غزہ کے خاندانوں کے تحفظ کے لیے فوری ویزا سکیم لانچ کی جائے ۔

 خط میں مطالبہ کیا گیا جس طرح یوکرائن نے ہانگ کانگ کے خاندانوں کے لیے ویزا پالیسی شروع کی ہے اسی طرح غزہ کے خاندانوں کے لیے بھی ویزا سکیم متعارف کروائی جائے ۔ 

2022کے بعد برطانیہ نے یوکرائن کے خاندانوں کے لیے خصوصی ویزا پالیسی متعارف کروائی تھی جس کی درخواستیں فروری 2024میں بند کر دی گئی تھیں جبکہ اسی طرح کی سکیم ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے بھی متعارف کروائی جا چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بننے لگی